Monday, November 29, 2021
Home اردو پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2021 کے لیے ہندوستان پہنچی

پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2021 کے لیے ہندوستان پہنچی


ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے 16 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب ہندوستان جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
user

Engagement: 0

پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم 24 نومبر سے 05دسمبر تک بھونیشور میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی عالمی کپ میں حصہ لینے کے لئے کل بھونیشور پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور ہوٹل چانسری میں ان کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان 24 نومبر کو جرمنی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

پاکستانی ٹیم کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی بھونیشور ایئرپورٹ پہنچی۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جرمنی، چلی، پولینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، فرانس، ارجنٹینا اور ملائیشیا کی ٹیمیں پہلے ہی بھونیشور پہنچ چکی ہیں۔
ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے 16 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب ہندوستان جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل اس کا اہتمام بالترتیب 2013 اور 2016 میں دہلی اور لکھنؤ میں کیا گیا تھا۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن ہندوستان کو پول بی میں کینیڈا، فرانس اور پولینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پول اے میں بیلجیئم، ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور چلی، پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ ہیں جبکہ پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹینا، پاکستان اور مصر ہیں۔

ہر ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران ہر پانچ دن میں گروپ مرحلے میں کل تین میچ کھیلے گی، جس کے بعد 30 نومبر کو کراس اوور میچوں کی سیریز ہوگی۔ اس کے بعد یکم دسمبر سے ناک آؤٹ میچز شروع ہوں گے اور آخر میں فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.