Tuesday, December 7, 2021
Home اردو ایک سو تیس غریب افغان خواتین کو بیچ دینے والا ملزم گرفتار

ایک سو تیس غریب افغان خواتین کو بیچ دینے والا ملزم گرفتار


طالبان نے ایک ایسے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے شادی کر کے اپنی شدید غربت سے نجات حاصل کر لینے کی خواہش مند ایک سو تیس افغان خواتین کو دھوکا دے کر باقاعدہ بیچ دیا تھا۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

Dw

Engagement: 0

شمالی افغانستان میں قندوز سے منگل سولہ نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان تمام خواتین کا تعلق ملک کے اسی شمالی علاقے سے تھا اور ملزم نے ان سے وعدے کیے تھے کہ وہ ان کی شادیاں ایسے امیر افراد سے کرا دے گا، جن کی وجہ سے ان عورتوں کو اپنی شدید غربت سے نجات کی راہ مل جائے گی۔

شمالی افغان صوبے جوزجان میں طالبان کے پولیس سربراہ دم اللہ سراج نے بتایا کہ اس ملزم کو اسی صوبے سے پیر کو رات گئے گرفتار کیا گیا۔ سراج نے صحافیوں کو بتایا، ”ہم ابھی تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مزید تفصیلات جلد ہی سامنے آ جائیں گی۔‘‘

نتیجہ جبری مشقت اور جسم فروشی

جوزجان کے جس ضلع سے اس ملزم کو گرفتار کیا گیا، اس کے پولیس سربراہ محمد سردار مبارز نے بتایا کہ یہ ملزم خاص طور پر انتہائی حد تک غربت کی شکار عورتوں کو جھانسہ دیے کر ان کی شادیاں بہت امیر افراد سے کرا دینے کے وعدے کرتا تھا۔ مگر دراصل وہ ان عورتوں کو ملک کے کسی دوسرے صوبے میں لے جا کر باقاعدہ بیچ دیتا تھا، جس کے بعد ان خواتین سے جبری مشقت لے جاتی حتیٰ کہ جسم فروشی بھی کرائی جاتی تھی۔ محمد سردار مبارز کے مطابق یہ ملزم اس طرح تقریباﹰ 130 خواتین کو بیچ چکا تھا۔

غربت، جرائم اور کرپشن جگہ جگہ

گزشتہ چار عشروں سے بھی زائد عرصے سے افغانستان مسلسل خانہ جنگی اور داخلی بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ ہندوکش کی اس ریاست میں شدید غربت، اقربا پروری، بدعنوانی اور جرائم کا دور دورہ ہے۔

تین ماہ قبل دوبارہ اقتدار میں آنے والے طالبان ملک کے بڑے شہروں سے لے کر دیہی علاقوں تک میں مسلح جرائم، ڈکیتی کی وارداتوں اور اغوا کے واقعات پر قابو پانے کی کوشش میں تو ہیں، مگر انہیں ابھی تک کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں مل سکی۔

بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کئی بین الاقوامی تنظیموں نے افغانستان کے موجودہ بحرانی حالات میں خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو درپیش تکلیف دہ صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.