Wednesday, December 1, 2021
Home اردو آئی سی سی کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں کسی ہندوستانی کھلاڑی...

آئی سی سی کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں کسی ہندوستانی کھلاڑی کو جگہ نہیں! بابر اعظم کپتان


ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی اور ہندوستان کے سرخیوں میں رہنے والے بلے باز اور گیند باز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم لیگ میچوں میں ناکام رہے

بابر اعظم
user

Engagement: 0

آئی سی سی مرد ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹیم (ٹیم آف دی ٹورنامنٹ) کا اعلان کر دیا ہے اور اس ٹیم میں کسی بھی ہندوستانی کرکٹ کا نام نہیں ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹی۔20 عالمی کپ 2021کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

اس ٹیم میں ایک بھی ہندوستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کئے جانے کی وجہ ہنددستانی ٹیم کی ٹی۔20عالمی کپ میں خراب کارکردگی ہے۔ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی۔ ہندوستان کے سرخیوں میں رہنے والے بلے باز اور گیند باز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم لیگ میچوں میں ناکام رہے۔ ہندوستانی کرکٹروں نے افغانستان، اسکاٹ لینڈاور نمیبیا کے خلاف آخری تین میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن یہ انہیں آئی سی سی کی ٹورنامنٹ کی ٹیم میں شامل ہونے میں مدد کرنے کے لئے کافی نہیں تھا جبکہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا جیسی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام اس میں شامل ہیں۔

پہلی بار چیمپئن بنے آسٹریلیا کی طرف سے سلامی بلے باز اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، لیگ اسپنر ایڈم جمپا اور تیز گیندباز جوش ہزلووڈ کو ٹیم میں لیا گیا ہے۔ وارنر نے 48.16 کے اوسط کے ساتھ ٹورنامنٹ میں کل ملاکر 289 رن (دوسرا سب سے بڑا اسکور) بنائے۔ انہوں نے آسٹریلیا کو اپنا پہلا آئی سی سی مرد ٹی۔20 عالمی کپ کا خطاب جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وکٹ کیپر کے طور پر انگلینڈ کے جوس بٹلر، کپتان کے طور پر پاکستان کے بابر اعظم، نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے ٹرینٹ بولٹ اور سری لنکا کے اسٹار ونندو ہسرنگا ٹورنامنٹ میں اہم وکٹ لینے والے کھلاڑیوں کے زمرہ میں شامل ہوئے ہیں۔

انگلینڈ کے اسٹار کھلاڑی بٹلر پورے ٹورنامنٹ میں دھماکہ دار فارم میں تھے اور انہوں نے تقریباً 90 کے شاندار اوسط سے وارنر سے صرف 20 رن کم بنائے۔ جنوبی افریقہ کے ایڈین مارکرم اور سری لنکا چرت اسلنکا اور وانندو ہسرنگا کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں مگر ان کے کھلاڑی کم از کم ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

آئی سی سی ٹی-20 عالمی ٹیم اس طرح ہے: ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا)، جوس بٹلر (وکٹ کیپر، انگلینڈ)، بابراعظم (کپتان، پاکستان)، چرت اسلنکا (سری لنکا)، ایڈن مارکرم (جنوبی افریقہ)، معین علی (انگلینڈ)، ونندو ہسرنگا (سری لنکا)، ایڈم جمپا (آسٹریلیا)، جوش ہزلووڈ (آسٹریلیا)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، اینرچ (جنوبی افریقہ)۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی (پاکستان) کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.