Tuesday, December 7, 2021
Home اردو ’مرنے پر مجھے دفن نہ کیا جائے، ہندوؤں کی طرح جلایا جائے‘،...

’مرنے پر مجھے دفن نہ کیا جائے، ہندوؤں کی طرح جلایا جائے‘، اسلام مخالف بیان دینے کے لیے مشہور وسیم رضوی کی وصیت


اسلام مخالف بیان دینے کے لیے مشہور شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے ایک حیرت انگیز اعلان کیا ہے، وسیم رضوی نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد ان کی تدفین نہ کی جائے، بلکہ ہندوؤں کی طرح نذرِ آتش کیا جائے۔ ان کی اس وصیت سے کچھ لوگ حیران ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ انھوں نے تو پہلے ہی مسلم طبقہ سے خود کو الگ کر رکھا ہے۔ حتیٰ کہ ان کے خاندان اور رشتہ داروں نے بھی ان سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔

Also Read: سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کو تیار

میڈیا ذرائع کے مطابق وسیم رضوی نے ایک وصیت نامہ تیار کیا ہے اور ویڈیو جاری کر کہا ہے کہ مرنے کے بعد ان کے جسم کو ہندو دوستوں کے حوالے کر دیا جائے اور ان کی آخری رسومات ادا کی جائے۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاسنا مندر کے مہنت نرسمہا نند سرسوتی ان کی لاش کو اَگنی (آگ) دیں۔

Also Read: مہاراشٹر: تشدد کی آگ پر سیاست کی روٹی…
اعظم شہاب

وسیم رضوی نے الزام عائد کیا کہ مسلمان ان کے قتل اور گردن زنی کی سازش تیار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرا گناہ صرف اتنا ہے کہ میں نے 26 آیتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جو انسانیت کے تئیں نفرت پھیلاتی ہیں۔ رضوی نے کہا کہ اب مسلمان مجھے مار دینا چاہتے ہیں اور یہ اعلان کیا ہے کہ مجھے کسی قبرستان میں کوئی جگہ نہیں دیں گے۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.