Tuesday, December 7, 2021
Home اردو آسام: تیز رفتار ٹرک نے آٹو رکشہ کو روندا، چھٹھ پوجا سے...

آسام: تیز رفتار ٹرک نے آٹو رکشہ کو روندا، چھٹھ پوجا سے لوٹ رہے 9 افراد کی دردناک موت


آسام کے کریم گنج میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق یہاں تیز رفتار ٹرک نے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں 3 نابالغ بھی شامل ہیں۔ جانکاری کے مطابق مہلوک افراد چھٹھ پوجا کر کے لوٹ رہے تھے۔

Also Read: مولانا آزاد ایک عظیم مجاہد آزادی… یومِ پیدا ئش کے موقع پر خصوصی پیش کش

قابل ذکر ہے کہ حادثہ جمعرات کی صبح کریم گنج میں قومی شاہراہ 8 پر بیٹھاکھال میں ہوا۔ اس واقعہ کی خبر ملنے کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ہیمنت بسوا سرما نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’آج صبح بیٹھاکھال پاتھرکھنڈی میں ایک حادثہ میں 9 لوگوں کی دردناک موت پر بہت افسوس ہوا۔ ایک زخمی اسپال میں زیر علاج ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’آسام پولیس اس ٹرک کے ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے، جو آٹو کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہو گیا۔‘‘

Also Read: تحقیقات میں کلین چٹ دئے جانے کے باوجود یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل کو برطرف کیا





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.