Tuesday, December 7, 2021
Home اردو شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دیگر پارٹیوں سے ہاتھ ملانے...

شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دیگر پارٹیوں سے ہاتھ ملانے کا کیا اعلان


شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملا کر عمران خان کی حکومت کے عزائم کو ناکام بنائے گی اور پاکستانی عوام کو غلام بنانے کے مقصد کو پورا ہونے سےبھی روکے گی۔

عمران خان کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

Engagement: 0

اسلام آباد: مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کے دسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دسکہ ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے۔ روزنامہ اخبار ڈان نے اتوار کے روز مسٹر شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ “عمران خان عوام سے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملا کر عمران خان کی حکومت کے عزائم کو ناکام بنائے گی اور پاکستانی عوام کو غلام بنانے کے مقصد کو پورا ہونے سےبھی روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال فروری میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں تشدد برپا ہوا تھا اور 20 سے زائد پریزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوگئے تھے۔ معاملے کی مکمل تفتیش کی گئی تھی۔

ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبر کو جاری ہونے والے دسکہ کے قومی اسمبلی حلقہ 75 سے انتخابی عملہ، پولس اور مقامی انتظامیہ غیر قانونی عناصر کے ماتحت ہو کر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے دسکہ ضمنی انتخاب کے لیے تعینات پولیس افسران اپنے فرائض میں غفلت برت رہے تھے اور عملہ اور پولنگ مواد کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.