Monday, November 29, 2021
Home اردو بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا کلیانی بھی ترنمول کانگریس میں شامل،...

بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا کلیانی بھی ترنمول کانگریس میں شامل، نہیں تھم رہا جھٹکوں کا سلسلہ


کولکاتا: بنگال بی جے پی کو دھکچے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب رائے گنج سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کرشنا کلیانی جنہوں نے یکم اکتوبر کو بی جے پی چھوڑ دی تھی نے قیاس آرائیوں کے مطابق آج پارٹی کے سکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔ کرشنا کلیانی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے رائے گنج سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ و دیباشری چودھری کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈسپلنری کمیٹی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے سے قبل ہی رائے گنج کے ایم ایل اے کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیبا شری ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments

error: We are sorry, You can\'t Copy it.